Saturday October 19, 2024

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر کیا کرنے والے ہیں؟ تحریک انصاف کی حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کریں گے‘ عافیہ صدیقی کا معاملہ حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے‘لاپتہ افراد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

 

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں اور عورتوں کے خلاف جو بھی ظلم ہو رہا ہے اس پر ایکشن لینا ہے‘ بچوں کے حوالے سے بہت سارے قانون موجود ہیں‘ اگلی کابینہ میٹنگ میں بچوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں شیری مزاری نے کہا کہ امن و امان اور انسانی حقوق میں فرق رکھنا ہوگا‘ جینوا کنونشن کی توثیق کی ہوئی ہے، قانون کو اس کے مطابق کرنا ہے۔دارالامان میں موجود عورتوں کو مشکلات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے کہوں گی کہ دارالامان میں عورتوں کیلئے سٹاف رکھیں‘ عورتوں کی محتسب سے پارلیمان کو سوال پوچھنا چاہئے۔وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیلپ لائن 1099 کو کل چیک کروں گی اور دو تین دن میں یہ ہیلپ لائن مکمل بحال ہوجائے گی۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں لاپتہ افراد کے مسئلہ کو کس طرح حل کیا جائے‘ لاپتہ افراد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان وزارت داخلہ میں آٰتا ہے جو وزارت عمران خان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں سے مل کر چلنا پڑے گا اکیلے کوئی کام نہیں ہوتا‘ آگاہی کا کام صرف حکومتوں کا ہی نہیں شہریوں کا بھی ہے۔

FOLLOW US