اسلام آباد (نیوزڈیسک) ضلع راولپنڈی کو وفاقی اور پنجاب کابینہ میں 6 وزارتیں مل گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں شیخ رشید احمد کو وفاقی کابینہ میں شامل کر کے وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا , غلام سرور کو پٹرولیم اور عامر محمود کیانی کو وزیر صحت
بنایا گیا ہے جبکہ پنجاب کابینہ میں فیاض الحسن چوہان وزیر اطلاعات ،راجہ بشارت کووزیرقانون اور راشد حفیظ کو ریونیو کا صوبائی وزیر بنایا گیا ہے ۔ اس طرح ضلع راولپنڈی کو 3 وفاقی اور 3 صوبائی وزارتیں دے کر کل 6 وزارتیں دی گئی ہیں۔