Friday January 17, 2025

شیریں مزاری نے عمران خان سے کس وزارت کیلئے خصوصی طور پردرخواست کی تھی؟ناقابل یقین انکشاف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ میں نے عمران خان سے باقاعدہ درخواست کرکے انسانی حقوق کی وزارت لی اور میں وزیربرائے انسانی حقوق بن کر بہت خوش ہوں۔نجی  ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے عمران خان سے درخواست کر کے یہ و زارت لی ہے اور میں نے

 

30سال بعد اس میدان میں بہت کام کیاہواہے ۔ میں یہ وزارت ملنے پر بہت خوش ہوں۔حنا ربانی کھر کو میں نے کوئی تڑ ی نہیں لگائی ۔میں ان کو صرف یہ کہاہے کہ اگر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں نے امریکی وزیر خارجہ سے یہ بات ڈسکس نہیں کی تو پھر ہم کو اس کا جواب دینا پڑے گا کہ آپ نے ایسا بیان کیوں جاری کیا؟انہوں نے کہاکہ جو بھی ہوتاہے اس میں بہتری ہوتی ہے ۔ ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کے دو اجلاس ہونے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اجلاس پہلے کبھی نہیں ہوئے ۔ وزیر اعظم نے ان اجلاسوں میں بڑے اہم فیصلے کئے ہیں جن کے بہت مثبت اثرات پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسئلہ سوچ کاہے ۔مشرف کے ساتھیوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں جو جوان لوگ شامل ہیں ان کی سوچ وہی دقیانوسی ہے جوان کی پارٹی کی قیادت کی ہے ۔ہمارے ساتھ وہی لوگ چلیں گے جو عمران خان کی سوچ پر چلیں گے ۔ عمران خان کی وزیر اعظم بننے کے بعد بھی سوچ نہیں بدلی ۔ان کا اینٹی کرپشن کا وہی ایجنڈاہے جو وزیر اعظم بننے سے پہلے کا تھا ۔

FOLLOW US