Saturday October 19, 2024

افغانستان سے بھاگنے میں ہماری مدد کرو! امریکانے پاکستان سے کیا توقعات وابستہ کر لیں؟

لاہور (نیوذڈیسک)تجزیہ کار ایاز میر نے کہاہے کہ امریکہ چاہتا کہ افغان جنگ جو امریکی نہیں جیت سکے وہ پاکستان یا کوئی اور جیت لے اور ان کو افغانستان سے انخلاءکا موقع مل جائے ۔ افغان حکومت کا پاکستان پر کنٹرول نہیں رہا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے فون پر پاکستان میں تنازعہ کھڑا

ہوگیاہے ۔ یہ اتنی بڑی بات نہیں تھی جتنی پاکستان میں بنا لی گئی ہے ۔ امریکہ کو افغانستان میں مسئلہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ جو جنگ امریکہ نہیں جیت سکا وہ کوئی اور جیت لے اور ان کو افغانستان سے انخلاءکاموقع مل جائے ۔ اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو زیادہ موثر سمجھا جاتا ہے ۔ افغان حکومت کاکابل پربھی کنٹرول نہیں رہا اور اب کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وہاں جائیں جو افغان حکومت کو مستحکم کریں؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کو اقوام متحدہ میں نہیں جانا چاہئے ، وزیر خار جہ اقوام متحدہ میں جائیں۔

FOLLOW US