Monday October 21, 2024

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ میں ملاقات کی ہے۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ میں ملاقات کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ رات منیٰ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سربراہ پاک فوج کو حج کی

ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ولی عہد نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے، آرمی چیف نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار اور حمایت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے منیٰ میں ہیں۔

FOLLOW US