Friday January 17, 2025

خبردار ! کوئی وزیر کسی صورت یہ کام نہیں کرے گا،100دن میں ہمیں کیا کرنا ہے؟ عمران خان نے اپنی کابینہ کو ہدایات جاری کر دیں

پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ورزاء بااختیار، عوام کوجوابدہ بھی ہوں گے، ارکان شاہ خرچیوں سے پرہیزکریں، پہلے 100 دن میں حقیقی اورمؤثر تبدیلی نظرآنی چاہیے، تمام معاملات کی خود مانیٹر کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں

خیبرپختونخواہ حکومت کی پالیسیوں اور گڈ گورننس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا عوام نےہمیں ایک بارپھر مینڈیٹ دیا ہے۔ ہمیں خیبرپختونخواہ میں پہلے سے زیادہ اوربہترکام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے فی الفور مکمل کرکے رپورٹ دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتوں میں اصلاحات کیساتھ کرپشن سے پاک بنانے کے اقدامات کرنیکی بھی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تمام معاملات کو خود مانیٹر کرونگا، تسلسل سے خیبرپختونخوا کے دورے کرتا رہونگا۔ تمام ورزاء بااختیار ہیں لیکن جوابدہ بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے100 دن میں حقیقی اورمؤثر تبدیلی نظرآنی چاہیے۔ نئی کابینہ کےارکان شاہ خرچیوں سےپرہیزکریں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی کہ خیبرپختونخواعوام نے مجھےاورمیری پارٹی کوجو اعتماد دیا اسکوٹھیس نہیں پہنچنی چاہیے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزراء اعلیٰ اور گورنرز ہاؤسز میں اخراجات کم کرکے سادگی کے کلچر کو فروغ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کے وژن کو عملی شکل مں اپنانے کا نمونہ پیش کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہائش اختیار کرنے اور دو ملازم اور دو گاڑیاں استعمال میں رکھنے کا بھی اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو کم کرکے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں نیلام کرکے پیسے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔

FOLLOW US