نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان میں ملازمت سے برخاست ہونے والے سکھ پولیس اہلکار گلاب سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو سے ملازمت بحال کروانے کی اپیل کر دی ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے سکھ پولیس اہلکار گلاب سنگھ نے کہا کہ میں نوجوت
سنگھ سدھو سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا معاملہ اپنے دوست وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھائیں اور میری ملازمت بحال کروائیں۔۔لاہور میں رہنے والے گلاب سنگھ کو ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا۔