Friday January 17, 2025

”مسلم لیگ ن دو منہ والا سانپ ہے“،حسن نثار نے ن لیگ کو لتاڑ کے رکھ دیا

لاہور(نیوزڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ 2منہ سانپ کی طرح ہیں، ایک فیوڈل اور دوسراانڈسٹریل چہرہ ہے،نون لیگ ن کی طرح ہے جونمک کی طرح پانی میں غرق ہوچکی ہے، ہمارے مزاج ایسے ہیں کہ ہمیں تین قوتوں کی ضرورت بہرحال ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

 

مجھے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے 25سالوں سے نفرت ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ قوم کیلئے بوسہ مرگ ہے ۔میرے نزدیک یہ دونوں 2منہ والے سانپ کی طرح ہیں ایک فیوڈل اور دوسراانڈسٹریل چہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قاضی صاحب جب آئے توانہوں نے مجھے بہت مائل کیا حالانکہ میرا جماعت اسلامی کے ساتھ فکری اختلافات ہیں۔پھر اس کے بعد عمران خان آئے۔کاش آج مجید نظامی زندہ ہوتے۔اللہ ان کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،انہوں نے میرے بارے میں اچھالکھا۔حسن نثار نے ایک سوال پرکہا کہ تیسری قوت توہے، تین قوتوں میں دوقوتوں کے باقی رہنے سے متعلق بڑا مشکل سوال ہے۔یہ جنگ لڑت وقت میرے سیاسی ایمان کا حصہ تھا کہ ا للہ ایک ناایک دن اس ملک پرمہربان ہوگا۔جوآئے گا وہ وزیراعظم نہیں بلکہ انسان ہوگا۔حسن نثار نے کہا کہ نون لیگ تون کی طرح ہے نمک کی طرح ہے پانی میں غرق ہوچکی ہے۔ان کے کرتوتوں کی تفصیل اور یہ اپنے لیے خود ہی کافی ہیں۔لیکن مسلم لیگ ن کے برعکس بلاول بھٹو کی اسمبلی میں تقریر اور انتخابی مہم کے دوران پرفارمنس کی صورت میں مجھے ایک امید کی کرن نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دوقوتیں ہی ہونی چاہئیں لیکن چونکہ ہمارے لوگوں کے مزاج ایسے ہیں کہ ہمیں تین قوتوں کی ضرورت بہرحال ہے۔میں ن لیگ کے لیے بھی دعا گو ہوں کہ کیونکہ ہمیں طاقت اور دولت ہضم نہیں ہوتی۔پورا عالم اسلام دیکھ لیں اگر یہ آجائیں تواپھارہ ہوجا تا ہے۔وہ چاہے صدام حسین ہو یا پھر لیبیا کے قذافی ہوں ، پھٹنے کوآجاتے ہیں۔اس ہمیں تین طاقتوں کی ضرورت ہے تاکہ دوآپس میں ملی بھگت کرکے بدمعاشی نہ کرسکیں ۔لہذا عمران خان کے بعد اب صورتحال مختلف ہوگئی ہے۔انہوں نے مرحو م مجید نظامی جودوتین مسیحا کا ذکر کیا وہ تین نہیں صرف دو ہیں۔

FOLLOW US