اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کوٹھیک کریں گے۔ایف آئی اے کے ذریعے جومنی لانڈرنگ ہوتی ہے میں خود اس پرنظر رکھوں گا۔کرپٹ لوگ ہرجگہ موجود ہیں۔ہرادارے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔جب ہم ان پرہاتھ ڈالیں توجمہوریت خطرے میں آجائے گی۔یہ بہت شور مچائیں ، آپ نے میرے ساتھ
کھڑے رہنا ہے یا یہ ملک بچے گا یا پھر یہ کرپٹ لوگ بچیں گے۔۔تعلیم کا نظام بہت کرنا ہے ۔اس میں مدرسے کے بچوں کوآگے لیکر جانا ہے۔سرکاری سکولو ں میں ڈبل شفٹ چلائیں گے۔۔عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میں نظام بنانا آسان کام ہے لیکن سرکاری اسپتالوں میں نظام بہتر کرنا مشکل کام ہے۔ہم نے سرکاری اسپتالوں کوٹھیک کرنا ہے۔اس کیلئے بھی ہم نے ٹاسک فورس بنائی ہے۔پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ لیکر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کا سامنا ہے۔۔کراچی میں پانی کیلئے اقدامات کریں گے۔