Tuesday October 22, 2024

تندیلی کسے کہتے ہیں عثمان بزدار نےبتا دیاوزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پہلے ہی خطاب میں شاندار اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈٰسک) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔اسپیکرپرویزالہٰی نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو مختصر خطاب کرنے کی دعوت دی۔۔عثمان بزدار کا پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں قائد ایوان کےانتخاب کیلیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔میرے گھرمیں آج تک بجلی نہیں ہے۔

 

سب سے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتاہوں۔اپنے قائد کے ویژن سے تمام مشکلات پرقابو پائیں گے ۔گڈگورننس ترجیح ہوگی کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور بدعنوانی کاخاتمہ کریں گے۔کے پی کی طرزپر پنجاب میں پولیس کاماڈل اپنائیں گے۔اداروں کومضبوط کریں گے اور اپوزیشن کی اچھی تجاویز کاخیرمقدم کریں گے۔’اسٹیٹس کو‘‘بھرپورطریقے سے توڑیں گے۔ قائد ایوان کےلیے نامزدگی پرعمران خان کامشکورہوں۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ میں پنجاب اسمبلی کا ہر رکن اپنے حلقے کا وزیر اعلی ہو گا۔یاد رہے آج بڑے صوبے کے بڑے معرکے کے لیے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹنگ کے طریقہ کار سے اراکین کو آگاہ کیا اور کہا کہ اسپیکر کے دائیں طرف اسمبلی لابی میں تحریک انصاف کےاراکین عثمان بزدارکوووٹ دیں گے ۔ اسپیکر کے بائیں جانب لابی میں موجود ن لیگ کے اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔ جس کے بعد پنجاب کے 23ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کیا۔جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی

FOLLOW US