Saturday January 18, 2025

وزارت عظمی سنبھالتے ہی امریکا نے عمران خان کو خصوصی پیغام بھجوا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکہ نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی نئی سویلین حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنیکا خواہش مند ہے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نویرت کا

 

بیان جاری کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کا خیر مقدم کرتا ہے۔۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق گزشتہ سات دہائیوں سیپاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات انتہائی اہم رہے ہیں۔ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ پاکستان اور خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی نئی سویلین حکومت کیساتھ مل کر کام کرنیکا خواہاں ہے۔

FOLLOW US