Saturday January 18, 2025

وزیراعظم بنتے ہی عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دے کر ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی، ملک میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔۔وزیراعظم

 

عمران خان سے ہفتہ کو پاکستان کرکٹ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور بھارت کے مشہور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ۔وفد نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آپ کے انتخاب سے جہاں عوام کی امنگوں کی تکمیل ہوئی ہے وہاں امید کی نئی لہر جاگی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے وفد کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہملک میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔

FOLLOW US