Saturday January 18, 2025

اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگیوں کی بغاوت! بغاوت کرنے والے 12 لیگی ارکان کون ہیں؟ نام سامنے آگئے

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ سپیکر کے انتخاب میں جن 12 لوگوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ان میں سے کچھ کا پتہ چل گیا ہے‘ پنجاب میں ہمارے پاس 161ووٹ ہیں اور اب تک 159 نے حلف اٹھایا ہے جو آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔۔اسمبلی میں کچھ اراکین آزاد حیثیت میں بیٹھے ہیں ،جو ہمیں

 

چھوڑ کر گئے ہیں وہ بھی رابطے کر رہے ہیں اور آج انتخاب کے موقع پر صورتحال واضح ہو جائے گی ۔وہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کے لیے کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپیکر کے انتخاب میں جن 12 لوگوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ان میں سے کچھ کا پتہ چل گیا ہے، دو گھنٹے بعد ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں یہ ووٹ واپس آ گئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اگر کوئی رکن اسمبلی دوسری جانب جائے گا تو اس کا نہ صرف ایوان میں محاسبہ کیا جائے گا بلکہ اس کے حلقے میں جا کر بھی اس کا محاسبہ کریں گے ۔انہوں نے نمبر گیم کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب میں ہمارے پاس 161ووٹ ہیں اور اب تک 159 نے حلف اٹھایا ہے جو آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔۔اسمبلی میں کچھ اراکین آزاد حیثیت میں بیٹھے ہیں، جو ہمیں چھوڑ کر گئے ہیں وہ بھی رابطے کر رہے ہیں اور آج انتخاب کے موقع پر صورتحال واضح ہو جائے گی۔ انہوںنے عظمیٰ قادری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان سے رابطے میں ہیں امید ہے وہ آ جائیں گی ۔

FOLLOW US