Saturday January 18, 2025

سپیکر قومی اسمبلی تنخواہ اور مراعات میں ڈپٹی سپیکر سے پیچھے رہ گئے۔۔ اسپیکر کے مقابلے میں ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ او رمراعات کتنی ہیں؟

لاہور(نیوزڈیسک) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی تنخواہ اور مراعات ڈپٹی اسپیکر سے کم نکلیں،اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 23ہزار 676 جبکہ ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 32 ہزار 976 روپے ہوجاتی ہے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ چھوٹا ہے لیکن مراعات زیادہ ہیں۔نومنتخب ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے تنخواہ اور مراعات

 

میں نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 73ہزار 200 بنتی ہے جبکہ مراعات ملا کراسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 23ہزار 676 بن جاتی ہے۔ لیکن اس کے مقابلے ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ مراعات ملا کر2لاکھ 32ہزار 976 روپے بنتی ہے۔دونوں کی تنخواہوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اسپیکر کووزاء کالونی میں ایک بہترین گھر دیا جاتا ہے ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کوایک لاکھ سے زائد کا ہاؤس رینٹ دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی پارلیمنٹ لاجز میں ایک فلیٹ بھی دیا جاتا ہے۔جس کے باعث ڈپٹی اسپیکر کے مراعات اور الاؤنسز اسپیکر قومی اسمبلی کی نسبت زیادہ ہیں جس سے ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ اور مراعات ملاکر اسپیکر سے زیادہ بن جاتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روزتحریک انصاف کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم رسولی کا انتخاب کیا گیا ہے۔اسی طرح پنجاب میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعت کے رہنماء چودھری پرویز الٰہی اور بلوچستان اسمبلی میں عبدالقدوس بزنجو کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں،خفیہ رائے شماری کے ذریعے چودھری پرویزالٰہی کو201 ووٹ ڈالے گئے۔ جبکہ چوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے۔ خفیہ رائے شماری میں 349 ارکان اسمبلی نے حصہ لیا۔ پرویز الٰہی کو اپوزیشن امیدوار کے مقابلے میں 54 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے بھی 10ارکان اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالے ہیں ،جس پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ن لیگ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے۔

FOLLOW US