Friday January 17, 2025

شیخ رشید اور عمران خان کے دمیان دوریاں، دونوں میں بڑھتے ہوئے فاصلوں کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن سے پہلے عمران خان کا دست راست سمجھے جانے والے شیخ رشید منظر عام سے ہٹنے لگے۔ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب عمران خان اپنے ساتھیوں میں گھرے ہوئے تھے تو شیخ رشید اسمبلی میں ایک طرف ہو کر بیٹھے رہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن سے پہلے جن لوگوں کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا

 

دست راست سمجھا جاتا تھا ان میں ایک شیخ رشید بھی تھے۔شیخ رشید نے بارہا اس عزم کو دہرایا تھا کہ میرا مقصد عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے اور اسکو وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر دیکھنا ہے ،مجھے اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہیے۔۔الیکشن جیتنے کے بعد 25 جولائی کو شیخ رشید نے فاتحانہ تقریر کی لیکن اس کے بعد وہ جیسے منظر عام سے ہٹ گئے۔انکو میڈیا پر بھی کم ہی دیکھا گیا ۔تاہم انکے یہ بیانات میڈیا کی زینت ضرور بنے کہ اگر عمران خان انہیں وزارت نہ بھی دیں تو بھی میں عمران خان کے ساتھ ہوں تاہم اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ عمران خان اور شیخ رشید میں فاصلے بڑھنے لگے ہیں۔شیخ رشید گزشتہ دنوں بنی گالہ گئے جہاں ان کا پسند کی وزارت نہ ملنے پر انکا اختلاف ہو گیا اور شیخ رشید بنی گالہ سے واپس آگئے جس کے بعد انہوں نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔۔اسمبلی اجلاس کے دوران بھی جب عمران خان کے گرد ان کے دوستوں کا ہجوم تھا ،اس وقت بھی شیخ رشید اسمبلی کے ایک کونے میں اپنی نشست کے ساتھ چپکے رہے۔معروف صحافی روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مجھے تو 2013 والا شیخ رشید یاد آرہا ہے جس نے بعد میں لیگی حکومت کے لیے مسائل کا انبار کھڑا کر دیا تھا تو یہ اب عمران خان پر ہے کہ شیخ رشید کو انکی مرضی وزارت دے دیں یا پھر اپوزیشن شیخ رشید کو اپنا ہیرو بنادے۔

FOLLOW US