لاہور (نیوزڈیسک) سابق جج لاہور ہائیکورٹ عرفان قادر نے کہاہے کہ کل نوازشریف کی سزا معطل ہوجائے گی ،نواز شریف کا کیس نیب کا کیس ہی نہیں تھا بلکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کافیصلہ غیر قانونی تھا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ نوازشریف کا کیس نیب کاکیس ہی نہیں تھا بلکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر
قانونی تھا۔ جے آئی ٹی بنانے کا اختیار کسی عدالت کو نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ کی کئی رولنگز موجود ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ہم کوئی تفتیشی ادارہ ہیں نہیں ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ اس سزاکو معطل کر سکتی ہے ۔ انہوں نے صرف دو لفط لکھنے ہیں کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ سے غلطی ہوئی ہے اور ہم یہ سزا معطل کرتے ہیں اور مجھے امیدہے کہ کل یہ سزا معطل ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کہاہے کہ ہمارے پاس اس کے سواکوئی چارہ نہیں تھا کہ ہم ریفرنس فائل کرتے ۔ اس کے بعد اس کیس میں کچھ بھی نہیں رہ جاتا ۔