Friday October 25, 2024

سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت! عدالت سے بڑی گرفتاری ہو گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ آج سماعت کے موقع پر انور مجید چاروں بیٹوں سمیت عدالت میں پیش ہو گئے۔ جہاں دورانِ سماعت انور مجید اور عبدالغنی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے انور مجید فیملی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے گرفتار کرنے کا کہا نہ ہی گرفتاری کے احکامات دیئے۔

ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے یہ ایف آئی کی صوابدید ہے وہ کیا کرتی ہے۔ عدالت نے انور مجید کے وکیل شاہد حامد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔ انور مجید کے وکیل شاہد حامد نے اس موقع پر کہا کہ انور مجید اور دیگرکا نام ای سی ایل میں ہے یہ باہر نہیں جا سکے ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کس نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کیلئے کہا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ عدالتی حکم میں موجود ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

FOLLOW US