Friday October 25, 2024

شیریں مزاری اور شاہ محمود قریشی میں جنگ چھڑ گئی، مگر کس عہدے کیلئے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انتخابی فتح کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی نئی حکومت کی تشکیل میں لگے ہیں۔ کون سا پارٹی لیڈر کس عہدے پر فائز ہو گا، اس حوالے سے شدیدپارٹی کے اندر شدید کشمکش کی خبریں آ رہی ہیں۔ اب اطلاع آئی ہے کہ وزارت خارجہ کے لیے شیریں مزاری اور شاہ محمود قریشی میں میچ پڑ گیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق شیریں

 

مزاری کی نظر بھی وزارت خارجہ پر تھی لیکن عمران خان کا اصرار ہے کہ اس وزارت کے لیے شاہ محمود قریشی بہترین امیدوار ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب وزیرخارجہ کے لیے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری میں مقابلہ جاری ہے اور ان دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب ہوگا، چونکہ عمران خان شاہ محمود قریشی کو وزیرخارجہ بنانے پر مصر ہیں لہٰذا انہی کے اس عہدے پر براجمان ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی دعوت نامے بھجوائے گی۔

FOLLOW US