Saturday January 18, 2025

معروف ٹی وی اینکر کرن ناز کا عمران خان کے نام طویل پیغام ، بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک)معروف ٹی وی اینکر کرن ناز نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے نومنتخب ایم پی اے ڈاکٹر علی شاہ کی جانب سے کراچی کی معروف سڑک پر شہری کو تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹر علی شاہ کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیانات

 

اور معمولی ایکشن سے کام نہیں چلے گا ،تحریک انصاف کے سربراہ ایسے افراد کو فوری پارٹی ،اپنی ٹیم اور کابینہ سے نکالیں اور ان کا سر کچلیں تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ سامنے نہ آ سکے ۔ تفصیلات کے مطابق کاش میں دے سکتی تو میں اس شخص کے منہ پر لعنت ضرور دیتی ، سیلوٹ اس شخص کو جس نے یہ ویڈیو بنائی جب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو وہ سوشل میڈیا پر آ کر اپنی صفائیاں دینے لگے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں کہ وہ شخص پہلے کسی کی گاڑی کو مار رہا تھا ،میں اسے سمجھانے لگا تھا ،ان کو سمجھانے کی کوشش کی اور پھر بھی معافی نہیں مانگی آپ کے لئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے ہیں اگر کسی نے آپ کے لئے نازیبا زبان استعمال کی ہے آپ کون ہیں ؟آپ کوئی بہت بڑے پھنے خان ہیں ؟ابھی آپ کو جانتا کوئی نہیں ہے ،ابھی آپ کچھ ہیں نہیں اور آپ نے یہ حرکت کی ہے ،آپ کو ایم پی اے کی نشست کیا مل گئی ،آپ بہت بڑی شخصیت بن گئے ہیں؟شرم آنی چاہئے اس شخص کی عمر تو دیکھ لیتے ،مجھے نہیں پتا کہ وہ اس گاڑی کا ڈرائیور تھا یا پھر اس کی فیملی گاڑی میں بیٹھی تھی یا پھر وہ کسی کی فیملی کو لے کر جا رہا تھا ،آپ اب ایم پی اے بن گئے ہیں تو کیا آپ بہت بڑی شخصیت بن گئے ہیں اور کراچی کی سڑکوں پر گھومنے والے لوگ کیڑے مکوڑے ہیں کہ خدانخواستہ کسی نے غلطی سے پوچھ لیا کہ آپ ہیں کون تو آپ اس کو تھپڑ مارنا شروع کر دیں گے اور اگر کوئی نیک شخص سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کر کے دکھا دے گا کہ یہ آپ لوگوں کی تبدیلی ہے ؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علی شاہ کو شرم آنی چاہئے ،نئی نئی آپ کے پاس کرسی آ رہی ہے ،عمران خان باتیں تو بہت کرتے ہیں کہ ہم سٹیٹس کو کو ختم کریں گے پروٹوکول کو ختم کریں گے ،تو یہ آپ لوگ ختم کریں گے کہ اس طرح کی چیزیں معاشرے میں پروان چڑھائیں گے ،24 گھنٹے ابھی پورے نہیں ہوئے آپ کو حلف لئے ہوئے ،24 گھنٹے نہیں ہوئے آپ کو نشستیں ملی ہوں ،24 گھنٹے نہیں ہوئے آپ کو اس اسمبلی میں قدم رکھے جہاں آپ عوام کی طاقت سے پہنچیں ہیں،تو آپ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں سڑک پر کھڑے ہو کر شرم آنی چاہئے آپ کو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اور کراچی میں ہم رہنے والے شہریوں کی وجہ سے اسمبلی میں پہنچیں ہیں جس کا کروفر اور غرور آپ کو اتنا آیا کہ سڑک پر کھڑے ہو کر ایک آدمی کے منہ پر طمانچے جڑ دیئے ،وہ وقت دور نہیں ہے جب آپ جیسے لوگ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہوں گے تو یہی شہری اور یہی عوام آپ کو بتا رہے ہوں گے اور یہ جو آپ کے ساتھ تین ،چار ،پانچ بندوقوں والے سیکیورٹی گارڈ ہوتے ہیں تو ان کی بندوقیں پھر شہریوں کے ہاتھوں میں ہونگی ،خدا کے لئے شہریوں پر رحم کریں ،یہ کوئی کیڑے مکوڑے اور جانور نہیں ہیں ،ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ کو اسمبلیوں میں پہنچایا ہے ،اللہ کے واسطے شہریوں پر رحم کریں ،آپ لوگ ہمیں یہ بتا بتا اور سبز باغ دکھا دکھا کر اسمبلی میں پہنچے ہیں کہ ہم کراچی کی عوام کے لئے یہ کریں گے ،لاہور کی

 

عوام کے لئے وہ کریں گے اور پورے پاکستان کی عوام کو بدل کر رکھ دیں گے، یونیورسٹی، کالجز ، سکول اور کھیل کے میدان تو ،جناب آپ کراچی اور پورے پاکستان کی سڑکوں کو اپنے لئے کھیل کا میدان نہ بنائیں کہ جہاں آپ کا دل چاہا کسی بھی شہری کے منہ پر تھپڑ جڑ دیئے ۔انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ سے بڑی امیدیں ہیں ایسے شخص کو اپنی ٹیم اور کابینہ سے آؤٹ کریں کیونکہ کیا ایسے لوگوں کے ساتھ آپ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے ؟صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا ،ایسی حرکت کرنے والوں کا پہلی فرصت میں سر کچلیں ۔

FOLLOW US