Saturday January 18, 2025

تیزی سے بدلتی بین الاقوامی صورتحال، سعودی ولی عہد نے عمران خان کو خصوصی پیغام پہنچا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا، جس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کوالیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نےعمران خان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی

 

ولی عہدنے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔ جس کوعمران خان نے قبول کرلیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دوبار رابطہ کیا تھا۔ شاہ سلمان نے عمران خان سے اتوار کوٹیلیفونک رابطہ کیا پھر سوموار کو دوسری بار فون کرکے الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔سوموار کو شاہ سلمان نے عمران خان کی بننے والی حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے عمران خان کوانتخابات میں جیت کی مبارکباد پیش کی اور انہیں دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی فرمانروا کی دعوت قبول کرتے ہوئے شاہ سلمان کودورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔ جس کوشاہ سلمان نے بھی قبول کرلیا۔سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے کہا کہ پاکستا ن کے عوام نے الیکشن میں عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کیلئے خواہاں ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔سعودی عرب کی سکیورٹی کونہایت اہم سمجھتے ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے۔ قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اتوار کو بھی عمران خان کو فون کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عمران خان نے شاہ سلمان کی پاکستان میں قدر سے آگاہ کیا۔۔عمران خان نے سعودی فرمانروا کو دعوت دی انہوں نے قبول کرلی۔سعودی عرب کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔ شاہ سلمان سے بڑی اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ سعودی فرمانروا نے کہا کہ پاکستان کے مسائل سے بے خبر نہیں ہیں ماضی کی طرح ہرپلیٹ فورم پر پاکستان کی آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج خوش اسلوبی کے ساتھ اران اسمبلی نے حلف لیا۔قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان نامکمل ہے۔ہم اپوزیشن کے اچھے مشوروں کو اہمیت دیں گے۔

FOLLOW US