Saturday January 18, 2025

پی ٹی آئی سے جان چھڑوانے کے لیے قوم کیاکرنے جا رہی ہے، لیگی سینیٹر نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

اسلام آباد(نیوزیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم بہت جلد تحریک انصاف سے چھٹکارا پانے کے لئے اذانیں دے گی ایم پی اے کے شہری پر تشدد سے پی ٹی آئی فلسفہ تشدد کی پر چار جماعت ثابت ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی

 

جانب سے شہری پر تشدد کے واقع کی شدید مذمت کی ہے۔سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے کارکنوں کی یہی تربیت کی ہے اور ایم پی اے کے شہری پر تشدد سے تحریک انصاف تشدد کے فلسفے کا پر چار کرنے والی جماعت ثابت ہو گئی ہے اگر یہی حالات رہے تو قوم بہت جلد پی ٹی آئی سے چھٹکارا پانے کے لئے اذانیں دے گی۔

FOLLOW US