Friday October 25, 2024

عمران خان نے تحریک آزادی میں اپنے خاندان کے کردار سے پردہ اٹھا دیا

کراچی(نیوزڈیسک) عمران خان نے تحریک آزادی میں اپنے خاندان کے کردار سے پردہ اٹھا دیا۔ عمران خان قائد اعظم کے ساتھ اپنے خاندان کے بزرگوں کی تصاویر منظر عام پر لے آئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آج اپنا اکہترواں یوم آزادی منارہا ہے۔اس موقع پر جہاں عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں بڑی شخصیات کی جانب سے قوم کے

 

لیے خصوصی پیغامات جاری کئیے جارہے ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا۔اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ 14 اگست 2018: اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔اس موقع پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔۔ لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔14 اگست 2018: اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔اس طرح یہ تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کے خاندان کا تحریک آزادی پاکستان میں نمایاں کردار تھا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

FOLLOW US