Saturday January 18, 2025

چاچا پی ٹی آئی کو طویل مشقت کا صلہ مل گیا، عمران خان نے یوم آزادی پر شاندار اتحفہ دیدیا

اسلام آباد(نیوذڈیسک)چاچا پی ٹی آئی کی طویل محنت رنگ لے آئی۔ عمران خان نے لودھراں سے سائیکل پر بنی گالہ آنے والے چاچا پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی .

 

ہے۔تاہم ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن نے جیت کا جشن منانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور وہ تھے چاچا پی ٹی آئی جو لودھراں سے سائیکل پر سفر کرتے ہوئے دو روز قبل بنی گالہ پہنچ گئے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چاچا پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری منت تھی کہ اگر پاکستان تحریک انصاف انتخابات جیت گئی تو میں عمران خان سے ملنے سائیکل پر بنی گالہ جاوں گا۔انکا کہنا تھا کہ جب عمران خان جیت گئے تو میں نے اپنی منت پوری کرنے کے لیے لودھراں سے چلا اور پاکستان کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا بنی گالہ پہنچا ہوں۔اس موقع پر چاچا پی ٹی آئی کی خوشی اور انکے چہرے سے جھلکنے والا اطمینان قابل دید تھا۔اس موقع پر انکی سائیکل بھی اور انکا لباس بھی پاکستان تحریک انصاف کے پرچم سے مزین تھا۔انہوں نے اپنی شدید خواہش کا اظہار کیا تو کپتان کو بھی چاچا پی ٹی آئی کا انداز بھا گیا تو انہوں نے بھی چاچا پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ چاچا پی ٹی آئی نے بڑی محبت اور عقیدت سے عمران خان سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔اس موقع پر چاچا پی ٹی آئی بہت خوش نظر آئے اور انہوں نے قیادت کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

FOLLOW US