Saturday October 26, 2024

عمران خان کو سعودی فرمانروا کا فون۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد نے چیئرمین تحریک انصاف کو کیا پیغام دیا؟ خبر آتے ہی اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف مزید افسردہ ہوگئے

جدہ(ویب ڈیسک) متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ عمران خان کے نام پیغام میں شاہ سلمان نے پاکستان کی خوشحالی اورعمران خان کی صحت کیلئےدعا بھی کی۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے عمران خان کے نام اپنے

 

پیغام میں پاکستانی عوام اورملک کی ترقی وخوشحالی، عمران خان کی صحت کیلئے دعا بھی کی۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عوام اورحکومت کی جانب سےعمران خان کومبارکباد دیتےہیں۔ سعودی عرب کے فرمانرواں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات 2018 میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا، ‘سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں’۔اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا اور نیک تمناوں کا

 

اظہار کیا۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی خوشحالی اور عمران خان کی صحت کے لیے بھی دعا کی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سعودی سفیر نے 27 جولائی کو عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔

FOLLOW US