Saturday January 18, 2025

تقریب ِ حلف برداری میں گارڈ آف آنر۔۔ نامزد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے منفرد فیصلہ کر لیا

لاہور (نیوزڈیسک) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کو انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں گارڈ آف آنرز نہ لینے پر غور کرنا شروع کر دیا یے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان خاموشی اور سادگی سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

 

انہوں نے کارکنوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ تقریب حلف برادری کے موقع پر ملک بھر میں کوئی بڑے جشن ، تقریبات ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے کا۔اس موقع پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے بطوروزیراعظم حلف برداری کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حتی کہ گارڈ آف آنرز بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سربراہ تحریک انصاف اسے فضول خرچی اور قومی خزانہ پر بوجھ سمجھتے ہیں۔اس سے پہلے عمران خان خود بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بطور وزیر اعظم بہت سادہ زندگی گزاریں گے۔اور قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کریں گے۔۔عمران خان نے اپنی پارٹی اور خاص طور پر اپنی ممکنہ کابینہ کو بھی اپنے اخراجات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔جب کہ عمران خان نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے۔بلکہ وزیر اعظم ہاؤس کو ایک تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بطور 19ویں وزیراعظم حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتیکھلاڑیوں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

FOLLOW US