Saturday October 26, 2024

’چند دنوں میں پنجاب عمدہ ترین لیڈر سے محروم ہو جائے گا‘۔۔ تہمینہ دُرانی نے نام لئے بغیر سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اپنے شوہر کے حق میں میدان میں آ گئیں۔تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔انہوں نے اپنے شوہر شہباز شریف کا نام لیے بغیر ہی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چند دن میں پنجاب عمدہ ترین لیڈر سے محروم ہو جائے گا ، میر ی دعا ہے کہ آپ ان جیسا

 

کوئی اور لیڈر ڈھونڈ لیں ، وہ آدمی جس نے کبھی آرام نہیں کیا اور کبھی چھٹی نہیں لی ، وہ آدمی جو تین گھنٹے سوتے ہوئے بھی کام کرتا ہے ۔قوم کی خدمت کرنے کیلئے ایسا شخص زندگی میں ایک مرتبہ ہی پیدا ہوتاہے ، جیسا کہ میں نے دیکھا ہے وہ سب سے بہترین ہیں۔تہمینہ درانی کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی اور کہا کہ ایسا کون سا لیڈر ہے پنجاب کا جو تین گھنٹے سوتا ہے اور نیند میں بھی عوام کی خدمت کرتا ہے؟۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہماری دعاہے کہ ہمیں ان جیسا وزیر اعلی نہ ملے۔جو کرپٹ، بدیانت اور ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے قتل کا ذمہ دار ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا ہم اسے1979سے جانتے ہیں۔وہ کچھ بھی نہیں ہے۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے کہ دنیا کےکرپٹ ترین جھوٹے فاسق لوگوں سے جان چھوٹ گئی اور اللّٰہ پاک عمران خان کو ہمت دے کہ اس کرپٹ مافیا سے قوم کی پائی پائی وصول کرے۔ایک اور صارف نے کہا کہ گلیوں محلوں ہسپتالوں کالجز اور یونیورسٹیز جائیں۔ لوگوں سے پوچھیں کہ آپکے شوہر پچھلے 10 سال اور اس سے پہلے جو وقت گزار کر گئے تو سڑکوں کے دکھاوے کے علاوہ کیا وژن دے کر گئے قوم کو؟ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ سچ پر یقین رکھتی ہیں تو آپ کے سارے دعوے جھاگ بن کر بیٹھ جائیں گے۔

FOLLOW US