Saturday January 18, 2025

تحریک انصاف نے خورشید شاہ سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ آصف علی زراری بھی پریشا ن رہ جائیں گے

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کو اسد قیصر کےحق میں دستبرداری کی درخواست کی ہے، شہباز شریف اور خورشید شاہ کوتقریب حلف برداری کے دعوت نامے بھی پہنچائے ہیں، ایاز صادق سے بھی اچھی گفتگو ہوئی ہے، ان سے تعاون کا ایک نیا راستہ نکلے گا۔ انہوں نے اپوزیشن کے سیاسی

 

رہنماؤں سے ملاقاتوں کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقاتوں کا بنیادی مقصد جماعتوں سےرابطے کرنا تھا۔شہباز شریف اور خورشید شاہ کوتقریب حلف برداری کے دعوت نامے پہنچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو درخواست کی ہے کہ وہ اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔ایاز صادق سے بھی اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ تعاون کا ایک نیا راستہ نکلے گا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کوتقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے رہنماء تقریب حلف برداری کی دعوت قبول کریں گے۔ پاکستان کواس وقت کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ دنیا عمران خان کوعالمی لیڈر کے طور پردیکھ رہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سےآگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز پرضرورغورکریں گے۔ انتخابات سے متعلق شکایات پراپوزیشن جوتجاویز دے گی۔ہم اسے آگے لیکرچلیں گے۔ دوسری جانب ق لیگ کے رہنماء چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی سےنتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین،، عبدالعلیم خان،،و دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں نومنتخب ایم این اے طارق بشیر چیمہ، میاں عمران مسعود اور سلیم بریار بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخابات اور آئندہ درپیش چیلنجز پر بات چیت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں یہاں چودھری صاحبان کی مرکز اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت پر شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں بہترین حکومت اور مثالی کام کئے، شہبازشریف نے 10 سال میں صوبے کا برا حال کر دیا تھا، اب ہم نے تمام منصوبوں اور شعبوں میں بہتری لانی ہے۔

FOLLOW US