Saturday January 18, 2025

تحریک انصاف نے عمران خان کیلئے خصوصی سیکورٹی مسترد کر دی۔۔ لیکن پولیس کا پھر بھی ایسا اقدام۔۔ پی ٹی آئی قیادت کیلئے انکار کرنا مشکل ہو گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کیلئے خصوصی سکیورٹی مسترد کردی ہے، اس کے برعکس پولیس حکام نے انہیں سکیورٹی فراہم کرنا ذمہ داری کا حصہ قرار دے دیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نامزد امیدوار برائے وزیراعظم عمران خان کوبلیو بک کے تحت سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔میڈیا

 

رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران کیلئے سیکورٹی ترتیب دینا شروع کردی ہے۔ عمران خان کو بلیو بک کے تحت مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق عمران خان کیلئے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے پارلیمنٹ تک 300سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔بلیو بک کے تحت عمران خان کی رہائش گاہ پر بھی مزید سکیورٹی اہلکار تعینات کردیے جائیں گے۔دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔سکیورٹی پلان کے تحت قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ایک ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔۔پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔ریڈزون میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ریڈزون میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوداخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسمبلی جانے والو ں کوخصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس اور وزیراعظم کے انتخاب سمیت وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے تحریک انصاف نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تحریک انصاف کے مختلف وفود نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کواجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے پہنچا دیے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقاتوں کا بنیادی مقصد جماعتوں سےرابطے کرنا تھا۔ شہباز شریف اور خورشید شاہ کوتقریب حلف برداری کے دعوت نامے پہنچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو درخواست کی ہے کہ وہ اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔ ایاز صادق سے بھی اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ تعاون کا ایک نیا راستہ نکلے گا۔

FOLLOW US