Saturday October 26, 2024

مال روڈ پر زور دار دھماکہ ہو گیا ،کئی افراد بارے تشویشناک خبر

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر میں خوفناک دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کے مال روڈ پر خوفناک بم دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے

میں چارافراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کرلیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ دوسری جانب زخمی افراد کو طبی امداد کےلئے فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

FOLLOW US