Saturday October 26, 2024

تبدیلی آئے گی اور ایسی آئے گی کہ ۔۔۔۔وقار یونس کا عمران خان کے حوالے سے تازہ ترین پیغام سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ممکنہ وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سےکرکٹ میں بھی بہترین تبدیلی آئے گی۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ

عمران خان ٹاپ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان سے بہتر جج کوئی نہیں ہوسکتا، کرکٹ میں جو بھی تبدیلی لانی ہے وہ اس پر بہتر طریقے سے سوچیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کرکٹ کے لیے اچھی پالیسی بنائیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی کہتے ہیں کہ ٹیمیں کم کرو، کرکٹ کا معیار اور فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈز بہتر بناؤ اور اسٹیڈیم کی دیکھ بھال رکھو۔گفتگو کے دوران وقار یونس نے بتایا کہ ہم تمام کرکٹرز نے عمران خان سے ملاقات کی جو کہ ہماری ذمہ داری تھی، ہم نے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور بہت سے معاملات پر بات چیت بھی کی جو کہ مثبت نشانی ہے۔الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تبدیلی اچھی ہوتی ہے اور جو تبدیلی پاکستان میں آئی ہے وہ اچھی ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا، ‘مجھے یقین ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم مل کر ملک کے لیے کام کرے گی’۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر نے اپنے منفرد جارحانہ اندازکی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، ان کا کیرئیر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا

لیکن ان کی شہرت میں کبھی کمی نہ آئی۔ابھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے شہرت حاصل کی ہی تھی کہ عمران نذیر کرکٹ سے دور ہوگئے۔ عمران نذیر نے کرکٹ سے دوری سے قبل تک 8 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔اس کے بعد عمران نذیر گمنامی کی زندگی میں چلے گئے اور ہر کوئی جارح مزاج کرکٹر کو یاد کرنے لگا۔ بہت کم لوگوں کو معلوم تھا کہ وہ ایک بیماری سے جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران نذیر نے ساڑھے چار برس جوڑوں کے شدید درد کی خطرناک بیماری سے جنگ لڑی ہے تاہم اب عمران نذیر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دیکھے جانے لگے ہیں۔عمران نذیر نے ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں اپنے کلب پی اینڈ ٹی جیم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔عمران نذیر بتاتے ہیں کہ ان کی ایک ہی خواہش تھی کہ وہ دوبارہ کرکٹ کھیلیں اور اللہ نے ان کی خواہش ‏پوری کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی اور میرے مداحوں نے بہت دعائیں کی ہیں، میں یہاں شاہد آفریدی کا ضرور ذکر کرنا چاہوں گا، انہوں نے میری بہت مدد کی اور آج میں ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ہوں۔عمران نذیر کہتے ہیں کہ اب وہ مکمل فٹ ہیں اور صرف کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب بہت کرکٹ ہو رہی ہے، بے شمار مواقع ہیں، میں انشاء اللہ موقعوں سے فائدہ اٹھاؤں گا، مجھے جس سطح پر بھی موقع ملا کھیلوں گا۔عمران نذیر نے کہا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا تھا لیکن تب 100 فیصد فٹ نہیں تھا، اب فٹ ہوں اگر موقع ملا تو پی ایس ایل ضرور کھیلوں گا۔

FOLLOW US