Saturday January 18, 2025

پاکستان کیخلاف بات کرنے پرمذہبی جماعتوں نے ہی مولانا فضل الرحمان کو منہ توڑ جواب دے دیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک) کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک بازیابی نعلین پاکؐ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ملک کی قابل ذکر 15دینی ،سیاسی جماعتوں نے جشن آ زادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا،اس سلسلہ میں جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ایوان مشائخ 10شالیمار روڈ لاہور میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت منعقد ہوا

 

جبکہ مہمان خصوصی الشیخ پیر سلمان منیر سجادہ نشین سمبڑیال شریف تھے اجلاس میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ، جے یو پی، عالمی تحریک دعوت الحق ، جمعیت علمائِ اہلسنت، خاکسار تحریک،مصطفائی جسٹس موومنٹ ،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت ، مجلس احرارِ اسلام،،جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ،،جمعیت مشائخ پاکستان،، تحریک آزادی ٴ کشمیر، سنی علماء فورم،تحریک اتحاد بین المسلمین اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے راہنما علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا یوسف احرار،پیر جمشید احمد نورانی، مولانا عبد الستار نیازی، مولانا حنیف حقانی، علامہ اصغر عارف چشتی، ڈاکٹر شاہد نصیر، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، پیر ایس اے جعفری،علامہ وقار نقوی، قاری محمد منسوب رحیمی، مولانا عمر حیات، قاری محمد قاسم بلوچ،میاں محمد نعیم،حافظ یعقوب شاہ ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 15دینی، سیاسی جماعتوں نے جشن آزادی بھرپور منانے کا اعلان کیا اور 14اگست کوحسب سابق ملک بھر میں جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ، پیر ولی اللہ شاہ کی قیادت میں مینارِ پاکستان پر ایک ہزار فٹ کا بڑا قومی پرچم لہرایا جائیگا اور آزادی کا کیک کاٹا جائیگا۔نیز شہدائِ پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے ملک بھر کی ہزاروں مساجد و مدارس میں قرآن خوانی اور خصوصی طور پر اجتماعی دعائیں بھی کی جائیںگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت اور وطن کی محبت جزو ایمان ہے اسلئے 22کروڑ غیور عوام 14اگست جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منانے کا اہتمام کریں جو حب الوطنی کا حقیقی تقاضا ہے۔

FOLLOW US