Saturday January 18, 2025

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل ، اعلان کر دیا گیا

کراچی(سی پی پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینئر رہنمائ� مراد علی شاہ کووزیراعلیٰ سندھ نامزد کردیا ہے،مراد علی شاہ پچھلے دور حکومت میں بھی وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں،جبکہ آئندہ کیلئے بھی آغا سراج درانی ہی اسپیکر سندھ اسمبلی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں

 

پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں سندھ میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔۔بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پرمراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ ، اسپیکر سندھ اسمبلی کیلئے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کیلئے ریحانہ لغاری کو نامزد کردیا ہے۔مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور آغا سراج درانی سابق اسپیکر سندھ اسمبلی ہیں۔تاہم پیپلزپارٹی نے ان کی صلاحیتوں اور پارٹی کی خدمات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں 2018سے 2023ئ� کیلئے ایک بار اعلیٰ عہدوں پر بٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف وفاق میں سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے۔ جبکہ وفاق میں مسلم لیگ ن عددی لحاظ سے دوسرے اورپیپلزپارٹی عددی لحاظ سے تیسرے نمبر پربڑی جماعت ہے۔۔پنجاب میں عددی لحاظ سے مسلم لیگ ن بڑی جماعت جبکہ تحریک انصاف دوسری بڑی جماعت ہے تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی نے آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری کرلی ہے۔اسی طرح خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے دوتہائی اکثریت حاصل ہے۔جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو حکومت سازی کیلئے عددی اکثریت حاصل ہے۔اسی طرح بلوچستان میں بھی تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت سازی کا فیصلہ کیا ہے۔وفاق میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مسلم لیگ ن،،پیپلزپارٹی ،،ایم ایم اے ، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں نے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مرکز میں اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن میں بدترین دھاندلی کا الزام بھی عائد کررکھا ہے۔

FOLLOW US