Saturday January 18, 2025

میں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتا کیونکہ ۔۔! 1992 کی فاتح ٹیم کا وہ واحد کھلاڑی جس نے شرکت سے معذرت کر لی

اسلام آباد (سی پی پی )1992 کی فاتح ٹیم کے رکن سلیم ملک نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف سابق کرکٹر اور بلے باز سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہا ہوں ،اس لئیے تقریب میں شرکت نہیں کر سکوں گا،۔تفصیلات کے مطابق

 

تحریک اںصاف نے پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔تحریک اںصاف نے ملک بھر سے کل 116 نشستوں پر فتح حاصل کی ۔ جبکہ تحریک اںصاف نے انتخابات کے سرکاری نتائج کے آنے کے بعد سے جوڑ توڑ کے ذریعے حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز بھی حاصل کر لیے ہیں۔ تحریک اںصاف آزاد امیدواروں، مسلم لیگ ق، بی اے پی، ایم کیو ایم اور دیگر کیساتھ مل کر وفاق میں حکومت قائم کرے گی۔اس حوالے سے نومنتخب اراکین اسمبلی کے حلف کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔نگران حکومت کے مطابق نومنتخب اراکین اسمبلی 13 اگست کے اجلاس میں حلف اٹھا لیں گے۔ جبکہ اسی روز قومی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا اور پھر نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری ہوگی۔ممکنہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب سادگی کیساتھ منعقد کی جائے گی۔جبکہ عمران خان نے تقریب میں شرکت کیلئے 1992 کی فاتح کرکٹ ٹیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کہنا تھا کہ پرانی یادیں تازہو رہی ہیں۔92 کی فاتح ٹیم خصوصی شرکت کر رہی ہے۔ وسیم اکرم ،،وقار یونس،،انضمام اور دیگرشرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق عمران خان کی قیادت میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے انتہائی اہم رکن نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔معروف سابق کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جارہے ہیں۔اس لئیے ان کے لیے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات اور دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

FOLLOW US