Saturday October 26, 2024

تحریک انصاف کو وفاق خواتین کی کتنی مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں گئیں؟تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (سی پی پی )تحریک انصاف کو وفاق خواتین کی کتنی مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں گئیں؟تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا.. سیاسی جماعتوں کو خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں گئیں۔ تحریک انصاف کو 28 نشستیں مل گئیں، مسلم لیگ ن کو 16 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں مل گئیں۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء

 

کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 116نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کر دی ہیں۔سب سے زیادہ نشستیں تحریک انصاف کو ملی ہیں۔۔تحریک انصاف کو ملنے والی سیٹوں میں خواتین کی نشستوں کی تعداد 28 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو خواتین کی 16نشستیں ملی ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کی سیٹوں کی تعداد 80 ہو چکی ہے۔اسی طرح پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 سیٹیں ملی ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔اسی طرح متحدہ مجلس عمل کو خواتین کی 2 مخصوص نشستیں مل چکی ہیں جبکہ جی ڈی اے ،بی این پی اور بی اے پی کوایک ایک نشست مل سکی ہے۔سیاسی جماعتوں کو خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں گئیں۔ تحریک انصاف کو 28 نشستیں مل گئیں، مسلم لیگ ن کو 16 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں مل گئیں۔

FOLLOW US