Saturday October 26, 2024

مداحوں کا انتظار ختم ، پاکستانی کھلاڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہو گئی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان کو زندگی کا سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تو پاکستانی بھی نہال ہو گئے۔جنید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی کہ اللہ تعالی نے انہیں بیٹے کی صورت میں اپنی نعمت سے نوازا ہے۔

 

انہوں نے لکھا ”آج میری زندگی کا بہت بہترین اور خوشی کا دن ہے کیونکہ میری فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، میں اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتا ہوں، برائے مہربانی ہم سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔جنید خان کی جانب سے یہ پیغام سامنے آتے ہی پاکستانیوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور ہر کوئی ننھے مہمان کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کیلئے دعاگو ہے۔

FOLLOW US