Sunday October 27, 2024

تحریک انصاف کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا اہم رہنما کو گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو ایک اور بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے۔ مقامی رہنما کو گولیاں مار کرقتل کر دیاگیا ہے۔گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے یوسی کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر کو گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا۔افسوسناک واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا ٗفائرنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے

اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق افضل مہر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والوں کا تعلق مبینہ طور پر ن لیگ سے ہے۔

FOLLOW US