Sunday November 24, 2024

عمران خان کو وزارت عظمیٰ ملنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کو وزارت عظمیٰ ملنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب کر لیا گیا، جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ اسی روز یا 15 اگست کو قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا

 

پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی، سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی۔پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔ دوسری جانب ایوان صدر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سمری موصول ہو گئی۔ اس حوالے سے اب صدر مملکت نے سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو ہی بلانے کی منظوری دی ہے۔ 13 اگست کو ہونے والےاجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ ممکنہ طور پر اسی روز عمران خان قومی اسمبلی سے وزیراعظم بھی منتخب کر لیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد عمران خان ممکنہ طور پر 15 یا 16 اگست کو ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے۔

FOLLOW US