Monday October 28, 2024

پٹرول سستا نہیں بلکہ کئی روپے مزید مہنگا ہو گا، عمران خان کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی بری خبر آگئی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ایران کے سامان پر امریکی پابندیوں کے اطلاق کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے ، جس سے اقتصادی ماہرین یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ نومبر میں ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندی لگنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کم ہو سکتی ہے اور اس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔میڈیاپورٹس کے مطابق اوپیک کے رکن ملک ایران پر

 

امریکی پابندیوں کا اطلاق رات بارہ بجے شروع ہوا لیکن ان میں ایرانی تیل کی برآمد شامل نہیں ہے۔ایران نے جولائی کے مہینے میں ہر روز تقریباً 30 لاکھ بیرل کروڈ آئل برآمد کیا تھا۔اس وقت جو پابندیاں نافذ کی گئی ہیں ان میں امریکی ڈالروں کی خرید، دھاتوں کی تجارت، کوئلہ، تجارتی سافٹ ویئر اور موٹر سازی کا شعبہ شامل ہے۔امریکہ نے ایران کے انرجی سیکٹر پر 180 دنوں کے بعد پابندیاں لگائے کا فیصلہ کیا ہے جن کااطلاق 4 نومبر سے ہو جائے گا۔ایرانی تیل پر پابندیاں لگنے سے پہلے ہی نیویارک کی برینٹ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 90 سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہو گیا۔

FOLLOW US