لاہور(نیوزڈیسک) نہ احتجاج نہ تحریک،،مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے لیے تگڑا منصوبہ بنا لیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ پہلا قدم آخری قدم کےطور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے،کل ایسا بھی ہو سکتاہےکہ پارلیمنٹ کو خیربادکہہ دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116 نشستیں
حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کے عمل میں مصروف ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دے دیا اور تحریک انصاف کے خلاف کل جماعتی کانفرنس میں ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا گیا۔پہلے پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کی بات کی گئی پھر پارلیمنٹ میں جا کر احتجاج کرنے کی بات ہوئی ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں ہی کو خیر باد کہنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کی بے توقیری پر ہر وہ قدم اٹھایا جانا چاہیے جس سے ووٹ کی توقیر ہو۔پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنا چاہیے۔جے یو آئی کےسامنے بات رکھی ہے کہ پہلےمرحلے میں انتہائی قدم نہ اٹھایاجائے۔پہلا قدم آخری قدم کےطور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہماراپہلےاوردوسرے مرحلےمیں دھرنےاورسڑکیں بلاک کرنانہیں ہے۔کل ایسا بھی ہو سکتاہےکہ پارلیمنٹ کو خیربادکہہ دیں۔تاہم انکا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کیساتھ قدم سے قدم ملا کرچلنا چاہتے ہیں۔نہ احتجاج نہ تحریک،،مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے لیے تگڑا منصوبہ بنا لیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ پہلا قدم آخری قدم کےطور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے،کل ایسا بھی ہو سکتاہےکہ پارلیمنٹ کو خیربادکہہ دیں۔