پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں،صدر ، وزیراعظم اور وزیروں کے خرچے کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے،،آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہے سوچ سمجھ کرآگے بڑھنا ہے،ماضی میں جولوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا۔ انہوں نے آج
پشاور میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آکر مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے۔ خرچے کم کرنا ہوں گے۔صدر ، وزیراعظم اور وزیروں کے خرچے کم کریں گے۔خرچے کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت یااقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے نہیں جہاد کرنے آئے ہیں۔انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے۔ 5سالوں میں ملک کوٹھیک کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہے سوچ سمجھ کرآگے بڑھنا ہے۔۔پاکستان کومعاشی طور پربہت سے مسائل درپیش ہیں۔ہمیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 فیصد پاکستانی 2 وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے۔ غیرضروری اخراجات ختم کرکے وسائل عوام پرصرف کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ صوبدیدی فنڈ کسی کے پاس نہیں ہوگا۔ ہم قانون سازی کے ذریعے صوابدیدی فنڈز کو ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جولوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا۔ شریف خاندان توکیا ان کے بچوں کو بھی پروٹوکول ملتا ہے۔ لاہور میں شریف خاندان کا بچہ بھی ہو توٹریفک روک دی جاتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والے لوگوں کوتیاری کے ساتھ اسمبلی میں آنا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک کوہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔ہم نے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا ہے۔