لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ہم عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرنے کی کوشش کریں گے ۔اگر وعدے پورے نہ کر سکے تو اس کے انجام سے بھی آگاہ ہیں ۔نجی ٹی ؤی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضہ تیزی سے بڑھ رہا
ہے ،آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ترجیحات ہو سکتی ہیں،معیشت کی بہتری کے لئے تمام آپشنز زیر غور ہیں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو سرمایا کاری میں مشکلات ہیں وہ پیسہ تیار رکھیں انہیں منافع بخش پیکج دیا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارتوں کا فیصلہ دو سے تین روز میں کر لیا جائے گا ۔وزیر اعظم کی حلف برداری 15 اگست کو ہو سکتی ہے جو ایوان صدر میں ہو گی ۔عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے ۔وفاق میں پی ٹی آئی 172 کی فہرست سے آگے جا چکی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے رکھا ہے اور سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 11 بجے گنتی شروع ہونا تھی مگر ابھی تک پولنگ بیگز بھی نہیں پہنچائے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات کے دوران این اے 131 میں شکست کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست دی تھی جسے منظور کرتے ہوئےاس حلقے سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھاعمران خان کے وکیل بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جسے مسترد کر دیا گیا اور خواجہ سعد رفیق کے مطابق آج 11 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کرنے کا نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا گیا مگر ابھی تو پولنگ بیگز ہی نہیں پہنچائے گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں آر او 131 آج گیارہ بجے سے دوبارہ گنتی شروع کرنے کا نوٹیفکیشن کر چکے ہیں، پولنگ بیگز ابھی تک نہیں پہچائے گئے، تاخیر کی وجہ کیا ہے؟؟؟لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں آر او 131 آج گیارہ بجے سے ری کاؤنٹنگ شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن کر چکے ھیں پولنگ بیگز ابھی تک نہیں پہنچاۓ گئے تاخیر کی وجہ کیا ھے ؟؟؟؟ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ”ہمارے بااختیار نمائندے آر او صاحب کی عدالت میں موجود ہیں۔ ووٹ بیگز پہنچانے میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟ تاخیری حربے توہین عدالت کے مترادف ہیں، دوبارہ گنتی کے قانونی حق کی راہ میں روڑے اٹکانے بند کے جائیں۔“ھمارے با اختیار نمائیندے آر او صاحب کی عدالت میں موجود ھیں ووٹ بیگز پہنچانے میں تاخیر کیوں کی جا رھی ھے ۔