Saturday January 18, 2025

متحدہ اپوزیشن کی بڑی ناکامی، پیپلز پارٹی کا عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن ہم تحریک انصاف کی طرح کسی سے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور ملکی مفاد میں قانون سازی پر عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما

 

شہلا رضا نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کسی کے ختم کرنے سے ختم نہیں ہو سکتی جس طرح ماضی میں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں اسی طرح مصنوعی طریقے سے مسلم لیگ ن کو بھی ختم نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہے لیکن ہم بے صبری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور تحریک انصاف کی طرح کسی سے استعفیٰ نہیں مانگیں گے بلکہ ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

FOLLOW US