کراچی (نیوزڈیسک) تحریک ا نصاف کی ایک اور نشست ہاتھوں سے نکلنے کا خدشہ بڑے گیا۔ پی ایس 116 سے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی ملک شہزاد اعوان اشتہاری نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116 نشستیں حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا
کر حکومت سازی کے عمل میں مصروف ہیں ۔اسی طرح خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت کے ساتھ بلا شرکت غیرے حکومت قائم کرے گی ۔۔پنجاب میں بھی آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر تحریک انصاف حکومت بنا سکتی ہے۔اسی طرح سندھ میں پاکستان تحریک انصاف دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔جہاں اسکی نشستوں کی تعداد 23 ہے۔تاہم تحریک انصاف کو دوبارہ گنتی کے مرحلے میں کچھ سیٹیں گنوانا بھی پڑیں اور یہ عمل تاحال جاری ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ایک اور سیٹ گنوا سکتی ہے۔۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 116 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ملک شہزاد اعوان اشتہاری نکل آئے۔ملک شہزاد اعوان ایک کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں اشتہاری ہیں ملک شہزاد 9 ہزار 9 سو 66 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صالحین نے 9 ہزا7سو 11 ووٹ حاصل کیے تھے۔ملک شہزاد اعوان 21 اگست 2014ء سے اشتہاری ہیں اور ان کی کامیابی کو ہارنے والے (ن) لیگی امیدوار صالحین نے چیلنج کردیا ہے ملک شہزاد اعوان کی کامیابی کو چیلنج کرنے والے امیدوار کے وکیل کا کہنا ہے کہ نومنتخب رکن اسمبلی نے 2013ء کے الیکشن میں دوسرے نام سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، ایک اشتہاری مجرم رکن اسمبلی نہیں بن سکتا اسے نااہل قرار دیا جائے۔ تحریک ا نصاف کی ایک اور نشست ہاتھوں سے نکلنے کا خدشہ بڑے گیا۔ پی ایس 116 سے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی ملک شہزاد اعوان اشتہاری نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116 نشستیں حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کے عمل میں مصروف ہیں ۔