پشاور(نیوزڈیسک) عاطف خان کی بھی چھٹی ، وزیراعلیٰ کے پی کے کیلئے کس کا نام فائنل کر لیا گیا؟ عمران خان کا بڑا سرپرائز.. خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کے لئے سوات سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی محمود خان کا نام فائنل ،عاطف اور اسد قیصر کا نام آوٹ ،اعلان عمران خان منگل یا بدھ کے روز خود کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی
کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ تحریک اںصاف نے نہ صرف وفاق اور پنجاب میں بازی ماریم بلکہ خیبرپختونخواہ میں بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں 2 تہائی اکثریت حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ یہ پہلا موقع ہے جبکہ کوئی سیاسی جماعت خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کرنے اور مسلسل دوسری مرتبہ الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔ تاہم اس تاریخی کامیابی کے باوجود تحریک اںصاف وزارت اعلیٰ کے کئی دعویدار ہونے کے باعث کسی حتمی نام کا اعلان نہیں کر پائی تھی۔تاہم اب خیبر پختونخواہ کے وزیر علی کے لئے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور مشاورت کے بعد سوات سے تعلق رکھنے والے رکن حلقہ پی کے نو کے صوبائی اسمبلی محمود خان کا نام فائنل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے طویل مشاورت کے بعد محمود خان کا نام فائنل کردیا ہے اور اُن کے بطوروزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا اعلان منگل یابدھ کے روز خود کرینگے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان کو پرویز خٹک گروپ کی بھی حمایت حاصل ہے۔ محمود خان کے نام سامنے آنے اور اس پر مشاورت کے بعد اتفاق رائے طے پاجانے کے بعد سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان ،اسد قیصر اور شاہ فرمان اب اس دوڑ سے نکل گئے ہیں۔