لاہور (نیوزڈیسک) جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل صالح حیات نے اپنے حلقہ کے نتائج کی مکمل دوبارہ گنتی کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر متعلقہ ریٹرنگ آفیسر نے صرف مسترد ووٹوں کی گنتی کی اس گنتی میں ان کے ووٹوں کی
تعداد میں 280 ووٹوں کا اضافہ ہوگیا جبکہ ان کا مخالف فریق پانچ سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا لہٰذا ان کے حلقہ کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم صادر فرمایا جائے۔