لاہور (نیوز ڈیسک) عمران خان پروٹوکول ملنے پر سخت برہم ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کو اضافی پروٹوکول ہٹانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کامقامی ہوٹل میں اجلاس بلایا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصا ف کے چئیرمین کی بنی گالا سے نجی ہوٹل پہنچ گئے۔اس موقع پر عمران خان
کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا گیا۔ جب عمران خان نے دیکھا کہ ان کے ارد گرد اسلام آباد پولیس کی اضافی گاڑیاں موجود ہیں تو انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔ عمران خان اتنا زیادہ پروٹوکول دیکھ کر سخت برہم ہو گئے۔اور نعیم الحق کو سیکیورٹی حکام سے بات کر کے اضافی پروٹوکول ہٹانے کی ہدایت کر دی،،عمران خان نے کہا کہ بغیر اجازت روٹ کیوں لگایا؟عمران خان نے کہا اسلام آباد پولیس کو بتایا جائے کہ عمران خان اتنا زیادہ پوٹوکول رکھنے کے خواہش مند نہیں ہیں اور نہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اضافی سیکیورٹی دینے کی درخواست دی گئی تھی۔جب کہ بنی گالا میں موجود اضافی سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی واپس بلائی جائیں۔واضح رہے اس سے پہلے بھی عمران خان اس بات کا اعلان کر
چکے ہیں کہ وہ وزیر اعظم بننے کے بعد کسی بھی قسم کو پروٹوکول نہیں لیں گے۔اور سادہ طرز زندگی اختیار کریں گے۔اور پارٹی رہنماؤں اور اپنی کابینہ کو بھی کم سے کمخرچ کرنے کی ہدایت کریں گے۔ یاد رہے اسدعمر،اعظم سواتی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس کیلیے ہوٹل میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران اسماعیل کوگورنر سندھ بنانےکااعلان کرینگے۔ جب کہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی بنا نے کی خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔جب کہ اس اجلاس میں اور بھی کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔