Wednesday October 30, 2024

نئی حکومت کیلئے مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (نیوزڈیسک)گورنر پنجاب اور گور نر کے پی کے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاہے ، دونوں نے گورنر شپ سے استعفے دینے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا ، جمعرات تک استعفے صدر کوبھجوا دیئے جائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

 

کرلیاہے ۔ دونوں گورنر ز اپنے استعفے جمعرات تک ایوان صدر بھجوا دیںگے ۔ دونوں گورنر ز نے عہد و ں سے مستعفی ہونے کافیصلہ باہمی مشاور ت سے کیاہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نئی حکومت کے لئے کوئی مشکل نہیں پیدا کرنا چاہتے ۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک وکیل ہیں اور گورنر بننے سے قبل بھی وکالت کرتے تھے اور گورنر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد بھی وکالت ہی کریں گے ۔

FOLLOW US