لاہور (نیوزڈیسک)تجزیہ کار ایاز میر نے کہا ہے کہ کے پی کے اور پنجاب میں حکومت ساز ی کے حوالے سے جو کچھ تحریک انصاف میں سامنے آرہاہے ایسے تو کبھی ن لیگ میں بھی نہیں ہوا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جب تک موجودہ صورتحال ہے کسی کی بھی ہندوستان سے بہترتعلقات کی خواہش
شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتی ، اب تک تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراءکے نام سامنے آجانے چاہئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اب تحریک انصاف میں کے پی کے اور پنجاب میں حکومت ساز ی کے حوالے سے باتیں نظر آرہی ہیں ایسی تو کبھی مسلم لیگ ن میں بھی نہیں دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بطور متوقع وزیر اعظم کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بیان دینا چاہئے ۔اس وقت پاکستانی قوم کی بتانے کی ضرورت ہے کہ کشمیر میں ہو کیا رہاہے ؟