Saturday January 18, 2025

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے ساتھ ایسا کام کرنے کا مشورہ دے دیاکہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

پشاور(نیوزڈیسک )پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی کو آگے لے جانے کا مشورہ دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ نجم سٹھی نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں ،وزیراعظم عمران خان کرکٹ مداحوں کا پیار جیت سکتے ہیں

 

اگر وہ نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی اور پی ایس ایل کو مزیدآگے لے جانے کے لیے کام کریں ۔جاوید آفرید ی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ نجم سیٹھی کی دن رات کوششوں کے نتیجے سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ۔اس پر نجم سیٹھی نے جاوید اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب نے مل کر یہ کام کیا ۔پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے پاک فوج ،ریاستی اداروں ،حکومت ،اپوزیشن ،اور تمام پاکستانیوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔

FOLLOW US