Saturday January 18, 2025

بڑے عہدے کیلئے کپتان کے کھلاڑی آپس میں لڑنے لگے۔۔ پرویز خٹک نے عاطف خان پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کا عاطف خان پر وزیراعلیٰ بننے کے لئے میڈیا میںلابنگ کا الزام ، عمران خان نے عاطف خان کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا جبکہ پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر حیدر علی اور اسد قیصر کو صوبائی نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشستیں رکھنے کا حکم دیدیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی سے بیک وقت منتخب ہوئے والے رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور اسد قیصر اور حیدر علی کو صوبائی نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشستیں رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے الزام عائد کیا ہے کہ عاطف خان وزیر اعلیٰ بننے کے لئے میڈیا کے ذریعے لابنگ کر رہے ہیں عاطف خان نے الزام کی تردید کر دی ہے تاہم مزید بد مزگی سے بچنے کے لئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عاطف خان کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا ہے۔پرویز خٹک نے وزیرا علیٰ خیبر پختو نخوا کیلئے محمود خان اور شاہ فرمان کے ناموں کی تجویز دی ہے اور عمران خان نے محمود خان کے نام پر مشاورت کے لئے سینئر پارٹی رہنماؤں سے رائے طلب کر لی ہے تاہم وزیر اعلیٰ کے نام کا حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

FOLLOW US